• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ہائی نان میں نیا ڈیوٹی فری شاپنگ کمپلیکس کھل گیاتازترین

October 28, 2022

ہائیکو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں جمعہ کے روز ایک ڈیوٹی فری شاپنگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

ہائیکو کے مغربی ساحل پر واقع ہائیکو انٹرنیشنل ڈیوٹی فری شاپنگ کمپلیکس نقل وحمل کے ایک اہم مرکز شن ہائی بندرگاہ کے  ساتھ واقع ہے ۔

 چائنہ ڈیوٹی فری گروپ کا تیار کردہ کمپلیکس تقریباً 9 لاکھ 30 ہزار مربع میٹرز کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں مالز ، دفاتر ، ہوٹل اور رہائشی کمیونٹیز شامل ہیں۔

ڈیوٹی فری شاپنگ مال کا تعمیراتی رقبہ تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار مربع میٹرز ہے جس میں 800 سے زیادہ معروف بین الاقوامی اور ملکی برانڈز قائم ہیں جن میں سے 25 ہائی نان کی ڈیوٹی فری شاپس میں پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔

ہائی نان میں اس وقت 11 ڈیوٹی فری شاپنگ مالز موجود ہیں جو ہائیکو، سانیا اور چھیونگ ہائی شہروں میں واقع ہیں۔