بیجنگ (شِنہوا) چینی ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے حالیہ برسوں کے دوران مستحکم رفتار حاصل کرلی ہے اور اس دوران بیرونی منڈیوں میں مارکیٹ کی اعلیٰ قدروقیمت اور توسیع کے نقوش چھوڑے گئے ہیں۔
چائنہ ایسوسی ایشن فار پبلک کمپنیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے حصص کی فہرست میں شامل ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی تعداد 10 دسمبر تک 2 ہزار121 تک پہنچ گئی ہے جو کہ سال 2017 کے آخر میں 1 ہزار250 سے 69.7 فیصد زیادہ ہیں۔
اندراج شدہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی مارکیٹ قدرمیں 2017 تا 2021 کی مدت کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں نے سال 2021 میں اپنی آپریٹنگ آمدن میں 117 کھرب 90 ارب یوآن (16 کھرب 90 ارب امریکی ڈالرز) کا اضافہ کیا جبکہ 2017 میں یہ 74 کھرب 70 ارب یوآن تھی۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مارکیٹ کی توسیع کے برسوں کی بدولت 2021 میں بیرون ملک مارکیٹس سے ان کمپنیوں کی آمدنی 275 کھرب 10ارب یوآن رہی جو کہ 2017 میں اندراج شدہ 137 کھرب 70 ارب یوآن سے زائد ہے۔