• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے عطیہ کردہ خیمے سیلاب سے متاثرہ افغانوں کے لیے فوری پناہ گاہ بن گئےتازترین

May 08, 2024

ہرات(شِنہوا)افغانستان کے صوبہ ہرات میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو عارضی پناہ گاہوں کی  فراہمی کیلئے چین کے عطیہ کردہ خیمے تقسیم کیے گئے۔

خیمہ وصول کرنے والے سید احمد نے شنہوا کو بتایا کہ موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے  ہمارے گھر تباہ ہو گئے  اور ہم بے گھر ہوگئے تھے لیکن خوش قسمتی سے چین کے عطیہ کردہ خیمے ہمارے لیے بہت مددگار ثابت ہو  ئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ ہرات کے ضلع ادرسکان میں سیلاب سے متاثرہ افراد چین کی طرف سے عطیہ کردہ خیمہ لگا رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہرات کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولوی عنایت اللہ صابر نے  اس بحرانی وقت میں  بین الاقوامی امداد کو بہت اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب نے ہرات میں املاک کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ہم نے چین کے عطیہ کردہ 150 خیمے متاثرین میں تقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانیوں  کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے چین کی طرف مسلسل مدد کی فراہمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ سال اکتوبر میں زلزلے کے بعد چین کی طرف سے متاثرین کو فراہم کی گئی  امداد نے ان کی فوری بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صوبہ ہرات کے ضلع ادرسکن میں سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کے لیے چین کے عطیہ کردہ خیموں کا ایک امدادی کیمپ لگایا گیا ہے(شِنہوا)

امداد سے مستفید ہونے والے ایک اور شخص  امام الدین احمدی نے  بتایا ہے  کہ ہمارے خاندان میں چھ افراد اس قدرتی اآفت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ تاہم  میں چین کی طرف سے عطیہ کردہ خیمہ حاصل کر کے بہت خوش ہوں جس نے ہماری مشکلات کو کسی حد تک ختم کیا ہے جس پر میں چین کا شکر گزار ہوں۔

صوبہ ہرات کے ضلع ادرسکن میں سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کے لیے لگائے گئے  چین کے عطیہ کردہ خیموں کے سامنے بچے دکھائی دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین  گزشتہ کئی  برسوں  سے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور آفات سے بچاو کیلئے کپڑوں، خیموں، خوراک اور کویڈ-19 کی ویکسینز سمیت امدادی سامان  کے ذریعے افغانستان کی مدد کر رہا ہے۔