بیجنگ (شِنہوا) چین کے عوامی پیشکش کے فنڈز کے زیر انتظام اثاثے اکتوبر کے آخر تک مجموعی طور پر 265 کھرب 50 ارب یوآن (تقریباً 38 کھرب 20 ارب امریکی ڈالرز) ہو گئے ہیں ۔
چین کی اثاثہ جات مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے آخر تک مجموعی طور پر140 فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذریعے 10 ہزار 270 عوامی پیشکش کے فنڈز چلائے جا رہے تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق کلوزڈ۔ اینڈ فنڈز کی شرح 33 کھرب 80ارب یوآن کے قریب جبکہ اوپن ۔اینڈ فنڈز تقریباً 231 کھرب 70 ارب یوآن تھے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 140 فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے 45غیر ملکی فنڈڈ اور95 ملکی کمپنیاں ہیں۔