بیجنگ (شِنہوا) چین میں عوامی پیشکش فنڈز کے زیرانتظام اثاثہ جات اگست کے اختتام تک 272.9 کھرب یوآن (تقریباً 38.4 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے۔
چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹرز کے زیرنگرانی کام کرنے والی ایسسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے مطابق یہ اعدادوشمار جولائی کے اختتام کی نسبت 231.9 ارب یوآن زائد ہیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگست کے اختتام تک فنڈ کی منتظم 140 کمپنیوں کی جانب سے چلائے جانے والے عوامی پیشکش فنڈز کی مجموعی تعداد 10 ہزار 262 تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق ان میں کلوزاینڈڈ فنڈ کی مالیت 32.5 کھرب یوآن اور اوپن اینڈڈ فنڈز کی مالیت تقریباً 240.4 کھرب یوآن تک پہنچ چکی ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ان 140 فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے 45 غیرملکی اور 95 مقامی کمپنیاں ہیں۔