• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے عملہ بردار خلائی مشن شینژو-18کی لانچنگ تیاریاں مکمل کرلی گئیںتازترین

April 23, 2024

جیو چھوان(شِنہوا) چین کے عملہ بردار خلائی مشن شینژو-18 کی خلا میں روانگی سے پہلے آخری مشترکہ مشق اور سسٹم کی ہوا کا دباو برداشت کرنے کی صلاحیت کی جانچ مکمل کرلی گئی۔

راکٹ اور خلائی جہاز کی  برقی کارکردگی کا ٹیسٹ بھی مکمل کیا گیا، خلابازوں اور لانچ کی جگہ پر موجود تمام سسٹمز نے لانچ ڈرل میں حصہ لیا اور مشن کی ہر چیز اچھی حالت میں پائی گئی۔

ملک کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر میں اپریل کے دوران عموماًریت سے آلودہ  ہوائیں چلتی ہیں۔ لانچ سائٹ پر موسمیاتی عملے نے گزشتہ 10 سالوں میں اپریل میں چلنے والی ہواوٗں کی رفتار کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا اور متعدد ہنگامی ردعمل کے منصوبے وضع کئے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے 17 اپریل کو بتایا تھا کہ شینژو-18 کے خلائی جہاز اور لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کو لانچنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ایم ایس اے کے مطابق آئندہ دنوں میں خلائی جہاز کو لانچ کیا جائے گا۔