بیجنگ(شِنہوا) چین کی جانب سے تیار کردہ آف شورزیر سمندرموبائل ڈی ٹیکشن سسٹم،ہائژے جسے جیلی فش بھی کہا جاتا ہے، نے بحیرہ جنوبی چین کے میتھین سیپ زون میں 3ہزارمیٹر گہرائی میں سمندری ٹرائل مکمل کرتے ہوئے منظوری کا مرحلہ پاس کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سمندری خصوصیات کا پتہ لگانے، سی واٹر، پور واٹر اور گاد کے نمونے لینے، نان ڈسٹرکٹو ٹرانسفر اورتشخیص کرنے کی صلاحیت کا حامل یہ نظام زیادہ سے زیادہ 3ہزار میٹر سے زیادہ کی گہرائی میں سمندروں میں کام کر سکتا ہے۔ زیر سمندرموبائل ڈی ٹیکشن سسٹم چینی اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، جس میں گوانگژو میرین جیولوجیکل سروے اور ژی جیانگ یونیورسٹی شامل ہیں۔