• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ ترین سیاسی مشیر کی تاجک صدر سے ملاقات،باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

May 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کےاعلیٰ ترین سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے بیجنگ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو سیاسی باہمی اعتماد   اورسیکورٹی تعاون کو فروغ دینا چاہیے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عمل کو بڑھانا چاہیے۔

وانگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی تاجک فریق کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، مختلف چینلز کے ذریعے اور مختلف سطحوں پر تبادلوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-تاجکستان کمیونٹی کی تعمیر کے مقصد کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پرتاجک صدر  امام علی رحمان نے کہا کہ تاجکستان چین کے ساتھ اچھی ہمسائیگی پر مبنی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور نئے دور میں چین کو اس کی عظیم کامیابیوں پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

رحمان نے کہا کہ تاجکستان چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری میں نئی اور مضبوط تحریک پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔

تاجک صدر چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔