• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے کا سالانہ اجلاس4مارچ کو بلانے کی تجویزتازترین

December 30, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس 4 مارچ 2023 کو بیجنگ میں شروع کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ 

یہ تجویزحالیہ دنوں میں ہونے والے سی پی پی سی سی کی 13ویں قومی کمیٹی کے چیئرپرسن کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ 

اجلاس میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں کے لیے 13ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا 25 واں اجلاس 15 سے 17 جنوری 2023 تک بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔