• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر کی صادق سنجرانی سے ملاقاتتازترین

October 23, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے پیر کو بیجنگ میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تزویراتی رابطوں کو تیز کرنے، مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط اور نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کی حامل مزید قریب تر چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی  گورننس کے تجربات کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ باہمی سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ ایک اچھا ماحول پیدا کیا جا سکے اور چین پاکستان تعاون کے لیے مزید مثبت توانائی حاصل کی جا سکے۔

اس موقع پر سنجرانی نے کہا کہ پاک چین دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون سے پاکستانی عوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہوئے اور یہ ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ایک نمونہ بن گئے ہیں۔