• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر کا سی پی سی کی اہم کانگریس کے مطالعہ کی ضرورت کا اعادہتازترین

November 03, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ یانگ نے ایک اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔

وانگ نے یہ بات چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں  قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 24 ویں سیشن کے اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وانگ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ۔

وانگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان پر زور دیا کہ وہ کانگریس کے رہنما اصولوں کو مکمل طریقے سے سمجھیں اور ان پر عملدرآمد کریں اور کانگریس کے پیش کردہ نئے تصورات، توثیق، منصوبوں اور ضروریات کو  مکمل طور پر سمجھیں۔

انہوں نے ایک خصوصی مشاورتی ادارے کے طور پر چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے کام کو بہتر بنانے، تجاویز دینے، اتفاق رائے پیدا کر نے اور اتحاد بڑھانے کی صلاحیت میں اضافے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد بارے ایک قرارداد منظور کی گئی۔