• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر کا چینی قوم کیلئے کمیونٹی کی تعمیر کی ازسرنو کوششوں پر زورتازترین

September 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے  چینی قوم کے لئے کمیونٹی کی تعمیر کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششوں پر زور دیا ہے۔

وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے ان خیالات کا اظہار اس سال سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے نسلی اتحاد اور ترقی کے رول ماڈلز کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے رول ماڈل کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کی حمایت، محب وطن ہونے اور عوام سے محبت کرنے کی اچھی مثالیں قائم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ چینی قوم کے لئے کمیونٹی کا احساس پیدا کرنے، جامع اور گہری اصلاحات کو فروغ دینے اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے لئے مشترکہ خوشحالی کا احساس دلانے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔