بیجنگ (شِںہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے نے سالانہ اجلاس منعقد کرنے کی منظوری دیدی اور اس کے لئے ایجنڈے کا مسودہ اور شیڈول منظور کرلیا ہے۔
13 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی نے یہ فیصلہ بیجنگ میں ختم ہونے والے اپنے 25 ویں اجلاس میں کیا۔
13 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تقریر کی۔
چینی سیاست میں 14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وانگ نے اس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریوں پر زور دیا۔
13 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اجلاس 4 مارچ سے شروع ہوگا۔
اجلاس کے مطابق آئندہ سالانہ اجلاس کے ایجنڈے کا مسودہ اور شیڈول، تیاری کے لئے منعقدہ اجلاس میں مشاورت کے لئے پیش ہوگا۔
اجلاس میں شریک تنظیموں، 14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے لئے ارکان کوٹہ اور رکنیت کی فہرست، 13 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ ، تجاویز پر مبنی ایک رپورٹ اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور کے ترمیمی مسودے کی منظوری بھی دی گئی۔