بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے پیر کو بیجنگ میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔
نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین شام کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کوعملی جامہ پہنانے، دوستانہ تعاون کومضبوط کرنے، مشترکہ مفادات کے تحفظ اورچین-شام اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی وسیع تر ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
ژاؤ نے انسانیت کے ہم ںصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے چین کے تصور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ این پی سی ہر سطح پر قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور روایتی دوستی کو مستحکم اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے شام کی عوامی اسمبلی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پرصدر اسد نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا میں انصاف کے لیے ایک قوت ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ چین عالمی امن، انصاف اور ترقی کو فروغ دینے میں زیادہ کردار ادا کرے گا۔