• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز روس، منگولیا، نیپال، آر او کے کا دورہ کریں گےتازترین

September 05, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز لی ژانشو 7 سے 17 ستمبر تک روس، منگولیا، نیپال اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے سرکاری دورے کریں گے۔

وہ یہ دورے بالترتیب روسی ریاست کے چیئرمین ڈوما ویاچسلاوولوڈن ، منگولیا کی ریاستی عظیم ہرال (پارلیمنٹ) کے چیئرمین گومبوجاو زندانشتر، نیپال کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر اگنی ساپکوٹا اور آر او کے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کم جن پیو کی دعوت پرکررہے ہیں۔ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی، روس میں اپنے قیام کے دوران 7ویں مشرقی اقتصادی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔