بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز لی ژان شو نے بیجنگ میں دورے پر آئے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کی ہے۔
مشیل نے کامریڈ جیانگ ژیمن کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی نے تعزیت پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کامریڈ جیانگ کے کام کو جاری رکھے گا اور چین۔ یورپی یونین تعلقات میں مستحکم اور بہترین ترقی کو مزید فروغ دے گا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین۔ یورپی یونین تعلقات اب کامیابی اور ترقی کے ایک اہم دور میں ہیں، لی نے کہا کہ چین دونوں فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے کا نفاذ ، باہمی احترام ، مساوات اور باہمی فائدے کو برقرار رکھنے ، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیشرفت کرنے اور عالمی امن و خوشحالی میں مزید کردار ادا کرنے کے لئے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کیا جا ئے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی عوامی کانگریس یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی پارلیمان کے ساتھ مختلف شکلوں میں، مختلف سطح پر اور متعدد چینلز سے تبادلہ خیال کرنے کو تیار ہے تاکہ چین ۔ یورپی یونین عملی تعاون کے لئے قانون سازی کی ضمانت فراہم کی جا سکے۔
مشیل نے کہا کہ یورپی یونین باہمی افہام و تفہیم بڑھانے اور مشترکہ طور پر موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور خوراک کی حفاظت جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے میں چین کے ساتھ بات چیت اور رابطے مضبوط بنانے کو تیار ہے۔