بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے منگل کو بیجنگ میں تران کیم تو کی قیادت میں دورے پر آئے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ژاؤلیجی نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز کی حکمت عملی کی رہنمائی کے تحت چین اور ویتنام کے تعلقات میں ترقی کی ہمیشہ مضبوط رفتار برقرار رہی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے قیام کی 15ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، ژاؤ نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے ،مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئے دور میں ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔