بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لی جی نے جمعرات کو بیجنگ میں جمہوریہ مالدیپ کے صدرمحمد معیزو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیا۔
قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین اور مالدیپ کے تعلقات کو ایک جامع سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی طرف بڑھانا دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے جس کا دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانا چاہیے، سٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو بڑھانا چاہیے اور چین مالدیپ کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنا چاہیے۔
ژاؤ نے کہا کہ چین کی این پی سی مالدیپ کی عوامی مجلس کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانے، قانون سازی کے تجربے کے تبادلے کو وسعت دینے اور دو طرفہ تعاون کے لیے قانونی ضمانت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، اور روایتی دوستی کو برقرار رکھنے، مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیارہے۔