• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی بحرین کے شاہ سے ملاقاتتازترین

June 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے بیجنگ میں بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیشنل پیپلزکانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور بحرین کے تعلقات میں مستحکم اور مضبوط  پیش رفت  ہوئی ہے جس سے عملی تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ملاقات کے دوران ژاؤنے مزید کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے، باہمی اعتماد اور دوستی کو مضبوط کرنے، تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے، چین-عرب  ممالک  تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کے فیصلوں پر جامع عملدرآمد اور چین-جی سی سی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرتے ہوئے ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-عرب  کمیونٹی کی تعمیر کے لیے بحرین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی قانون ساز نے کہا کہ نیشنل پیپلز کانگریس بحرین کی پارلیمنٹ کے ساتھ تمام سطحوں اور مختلف ذرائع سے قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنے، ایک دوسرے کے طرز حکمرانی کے تجربے سے سیکھنے اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔