• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی آئس لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے بات چیت ،تمام سطحوں تبادلوں کے فروغ پرزورتازترین

May 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کےاعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے  آئس لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر برگیر آرمانسن کے ساتھ بیجنگ میں بات چیت کی جس میں قانون ساز اداروں کے درمیان تمام سطحوں پر تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ 50 سال سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے برابری، باہمی فائدے اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی دو طرفہ تعلقات استوار کیے ہیں۔

ژاؤ نے کہا کہ چین آئس لینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو ہم آہنگ بقائے باہمی کا نمونہ بنانے اور مختلف سیاسی نظاموں اور اقتصادی حجم کے حامل ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید تعاون کے لیے تیار ہے۔

ایشیا میں چین کے مسلسل 15 سالوں سے  آئس لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہونے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کی10 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے ژاؤ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک عملی طور پر تعاون کو مزید وسعت دینے کے علاوہ  تجارت سمیت مشترکہ طور پر ماحول دوست ترقی کے فروغ ، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور اپنے اپنے ممالک کی ماحول دوست ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔