• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ استغاثہ کا سابق سینئر نظم وضبط انسپکٹر کی گرفتاری کا حکمتازترین

September 09, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ عوامی استغاثہ نے سابق سینئر نظم وضبط انسپکٹر لیو یان پھنگ کو رشوت ستانی کے شبہ میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ قومی نگراں کمیشن نے لیو کے معاملے پر تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کو منتقل کردیا گیا ہے۔

لیو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن نظم وضبط معائنہ اور قومی نگراں کمیشن کی جانب سے وزارت قومی سلامتی کو بھیجی گئی نظم وضبط معائنہ اور نگراں ٹیم کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

اس مقدمہ کی کارروائی جاری ہے۔