برلن (شِنہوا) جرمن کی الیکٹرو اینڈ ڈیجیٹل انڈسٹری ایسوسی ایشن (زیڈ وی ای آئی ) نے کہا ہے کہ چین رواں سال کے آغاز میں جرمنی کی بجلی کی صنعت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارملک رہا ہے ۔
الیکٹرواینڈ ڈیجیٹل انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران چین کو جرمن برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد بڑھ کر 1.9 ارب یوروز (2 ارب امریکی ڈالرز) ہو گئیں جبکہ چین سے درآمدات 12 فیصد بڑھ کر 7.4 ارب یوروزہوگئی ہیں۔
چین کو جرمن الیکٹرانک آلات کی برآمدات گزشتہ سال 5. 5 فیصد اضافے کے ساتھ 26.5 ارب یوروز تک پہنچ گئیں جبکہ ملک سے درآمدات 23.5 فیصد اضافے سے 84.4 ارب یوروز تک پہنچ گئی ہیں۔
فروری کے وسط میں کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکا نومی (آئی ایف ڈبلیو کیل ) کے شائع کردہ ایک تجزیے کے مطابق چین کی متعدد مصنوعات کے گروپس جرمن معیشت کے لیے ناگزیرتھے۔اس میں الیکٹرانک سامان مثلاً لیپ ٹاپ کا درآمدی حصہ تقریباً 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔
وفاقی شماریات دفتر (ڈیسٹیٹس ) کےمطابق چین سال 2022 میں مسلسل ساتویں برس جرمنی کا سب سے اہم تجارتی شراکت داررہا ہے ۔ امریکہ اورہالینڈ دوسرے اورتیسرے نمبر پر رہے۔