• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین جرمنی کے لیے نایاب دھاتوں کا سب سے بڑا سپلائر ہےتازترین

January 25, 2023

برلن (شِنہوا)جرمنی کی چین سے نایاب زمینی دھاتوں کی درآمدات 2022 کے پہلے گیارہ ماہ میں4کروڑ93لاکھ یورو(5کروڑ37لاکھ ڈالر) کی رہیں،جو ملک کی کل درآمدات کا دو تہائی ہے۔

وفاقی شماریاتی دفتر (ڈیسٹیٹس) کے مطابق کچھ نایاب دھاتوں کاحصہ اس سے بھی زیادہ تھا۔ اس عرصے کے دوران درآمد کردہ  220 ٹن سکینڈیم اور یٹریئم، جن کی مالیت 17لاکھ  یورو تھی، میں سے 94.4 فیصد چین سے درآمد کیاگیا۔ نایاب زمینی دھاتوں کی اصطلاح سے مراد 17 عناصر کا ایک گروپ ہے جو مختلف مصنوعات اور انفراسٹرکچر بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو روزمرہ زندگی کے لیے تیزی سے اہمیت حاصل کررہے ہیں۔ یہ موبائلز، ہارڈ ڈرائیوز اور ٹرینوں میں  استعمال ہوتے ہیں، لیکن یہ ماحول دوست ٹیکنالوجی بشمول ونڈ ٹربائنز اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھی اہم ہیں۔جرمن انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ (ڈی آئی ڈبلیو برلن) کے مطابق، دنیا کے نایاب دھاتوں کے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر، چین کا دنیا بھرکی  درآمدات میں تین چوتھائی حصہ ہے۔ یورپی یونین (ای یو) میں، چین سے نایاب دھاتوں کی درآمدات کا اوسط حصہ تقریباً 94 فیصد ہے۔