بیجنگ(شِنہوا)چین اورجرمنی کے درمیان پائے جانے والے اتفاق رائے کے مطابق تیسرے چین-جرمنی اعلیٰ سطحی مالیاتی مذاکرات یکم اکتوبر کو جرمنی میں منعقد ہوں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کوبتایا کہ ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم اور ڈائیلاگ کے چینی رہنما ہی لیفینگ جرمنی کے وفاقی وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کے ساتھ مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔