• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین-جرمن تعاون کا صنعتی حجم 40 ارب یوان تک پہنچ گیاتازترین

May 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں قائم چین جرمن اقتصادی اور تکنیکی مظاہرہ زون جس نے 100 سے زیادہ جرمن کاروباری  اداروں کو اپنی طرف راغب  کیا ہے کا سالانہ صنعتی حجم 40 ارب یوآن(تقریبا5.53 ارب  ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔

چین-جرمنی (چین-یورپ) پوشیدہ چیمپئنز فورم 2024  گزشتہ روز  بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا، جس میں چین-جرمن (یورپی) پوشیدہ  چیمپئنز اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے جدید کلسٹر کے درمیان تعاون پر مبنی ترقی کے رجحان کا مشاہدہ کیا گیا۔

پوشیدہ چیمپئنز انتہائی کامیاب لیکن کم معروف ایس ایم ایز کو کہا جاتا ہے  جو اپنے متعلقہ شعبوں میں مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے عالمی رہنما ہیں جبکہ جرمنی میں اب ایسے تقریباً 500  پوشیدہ چیمپئنز  ہیں۔

فورم کے شرکاء نے کہا کہ وہ چین-جرمن اقتصادی اور تکنیکی  تعاون کو عالمی تعاون کا نمونہ سمجھتے ہیں۔

بیجنگ، تائی کانگ، چھنگ ڈاؤ، ووہان اور ہیفے جیسے چینی علاقوں میں واقع چین-جرمن صنعتی پارکوں کے نمائندوں نے تقریب کے دوران ایک یادداشت پر دستخط کیے  جس کا مقصد مختلف خطوں اور صنعتوں میں  ماحولیاتی نظام کے تعاون  کو مربوط کرناہے۔

5 ارب یورو (تقریبا 5.4 ارب  امریکی ڈالر) کی   سرمایہ کاری کے ساتھ  بیجنگ  میں چین-جرمنی اقتصادی اور تکنیکی تعاون زون کو چین-جرمن تعاون کے لیے ایک اہم راہداری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔