بیجنگ (شِنہوا) چین کے سافٹ ویئر شعبے میں ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران کاروباری آمدن اور منافع میں مسلسل اضافہ ہوا۔
وزارت صنعت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے بتایا کہ جنوری تا ستمبر کے عرصہ میں شعبے کی کاروباری آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 74.8 کھرب یوآن (تقریباً 10.4 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے سے وابستہ اداروں نے مجموعی طور پر 793 ارب یوآن نفع کمایا جو گزشتہ برس کی نسبت 2.7 فیصد زائد ہے۔
چین کی سافٹ ویئر خدمات کی برآمدات نے ترقی کی رفتاربرقرار رکھی ۔ اس عرصے میں گزشتہ برس کی نسبت 5.7 فیصد زائد ترقی ہوئی جو ابتدائی 8 ماہ کے مقابلے میں 0.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔