• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،جنوری تا مارچ شعبہ جاتی بجٹ اخراجات تقریباً 70 کھرب یوآن ریکارڈتازترین

April 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2024 کی پہلی سہ ماہی میں مختلف شعبوں میں بجٹ اخراجات گزشتہ سال کی نسبت 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 70 کھرب یوآن ( 985 ارب امریکی ڈالرکے قریب) ریکارڈ کئے گئے۔

چین کے نائب وزیر خزانہ وانگ ڈونگ وئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مالیاتی اخراجات کے حوالےسے مختلف شعبوں میں نسبتاً تیزی سے اضافہ دیکارڈ کیا گیا، جن میں زراعت، جنگلات اور آبی تحفظ سے متعلقہ شعبہ جات میں 13.1 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری اور دیہی آبادیوں سے متعلق شعبوں میں بھی مالی اخراجات میں تیزی سے ترقی دیکھی گئی جو 12.1 فیصد رہی۔ اسی طرح  گھروں کی ضمانت سے متعلق شعبوں میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔ سماجی تحفظ اور روزگار کے شعبوں میں مالیاتی اخراجات میں 3.7 فیصد اور تعلیم کے شعبوں میں 2.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران  ملک کے عوامی بجٹ کی مجموعی آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ60.9 کھرب یوآن رہ گیا۔

رواں سال کیلئے حکومت کی ورک رپورٹ میں ملک نے 2024 میں ایک فعال اور محتاط مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھنے کا اعادہ کیاہے۔