یروشلم(شِنہوا)چین جنوری میں اسرائیل کی درآمد شدہ مسافر کاروں کا سب سے بڑا فراہم کنندہ بن گیا۔
اسرائیل وہیکل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں اسرائیل میں مجموعی طور پر7ہزار753 چینی مسافر کاریں فروخت ہوئیں جس سے گزشتہ سال اسی مہینے کی نسبت 685 یونٹس کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمہوریہ کوریا اور جاپان اسرائیل کی طرف سے درآمد شدہ مسافر کاروں کے دوسرے اور تیسرے سب سے بڑے سپلائر رہے جنہوں نے اسرائیل کو بالترتیب 7ہزار393 اور 7ہزار251 یونٹس فروخت کیے۔
جنوری میں اسرائیل میں فروخت ہونے والی تقریباً 3ہزار یونٹس کے ساتھ الیکٹرک سب کومپیکٹ کراس اوور ماڈل آٹو3 جسے چین کے بی وائے ڈی آٹو نے تیار کیا تھا اور اکتوبر 2022 میں اسرائیل میں فروخت شروع کی تھی، جنوری میں اسرائیل میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک کار تھی۔
چینی کار ساز کمپنی چیری کےنومبر 2022 میں اسرائیل میں متعارف کرائے گئے پٹرول سے چلنے والے ماڈلزاور ایم جی اور گیلی کے الیکٹرک ماڈلز بھی جنوری میں اسرائیل میں زیادہ فروخت ہوئے۔