• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ جنوبی افریقہ تعلقات کی مضبوطی سے عالمی جنوب کی آواز بلند ہو گیتازترین

August 23, 2023

پریٹوریا (شِنہوا) مغربی میڈیا کی مسخ شدہ رپورٹس میں چین پر جنوبی افریقہ سمیت افریقی ممالک کو "نوآبادیات" بنانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے ،اس کے برعکس چین کے ساتھ تعلقات کو جنوبی افریقہ "کامریڈشپ" اور "برادرانہ دوستی" کے طور پر بیان کرتا ہے۔

دریں اثنا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی کئی غیر یقینی صورتحال اور تیز رفتار تبدیلیوں کے باوجود، عالمی جنوب ، چین ۔ جنوبی افریقہ تعلقات ترقی پذیر ممالک کی آواز اور  مفادات آگے بڑھانے میں عالمی سطح پر نمایاں اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

افریقی قومی کانگریس کے سیکرٹری جنرل فیکیلے مبلولا نے بتایا کہ اتحاد کا احساس نسلی امتیاز کے خلاف جنگ میں جنوبی افریقی عوام سے تعاون ، کامریڈ اور دوست کی حیثیت سے افریقی قومی کانگریس کا ساتھ دینے پر پیدا ہوا ہے۔

چینی صدر  کے دورہ جنوبی افریقہ میں شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مضبوط اقتصادی تعلقات کے علاوہ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جو سامراج مخالف تعلقات کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر  کا دورہ افریقی قومی کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ما بین دہائیوں سے جاری اہم تعلقات کی مضبوطی میں دونوں صدور کے درمیان تعاون کا ایک حصہ ہے۔

چینی صدر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت اور جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے لئے پیر کو جوہانسبرگ پہنچے تھے۔

اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سائرل رامفوسا سے ایک ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین ۔ جنوبی افریقہ اچھے تعلقات اور ان کی گہری دوستی کی کنجی اس حقیقت میں مضمر ہے کہ دونوں ممالک اور دونوں فریق اپنے اپنے ترقیاتی راستوں پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور گہری دوستی رکھتے ہیں ۔

رامفوسا نے چین کو اپنے ملک کا مخلص بھائی، دوست اور شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے جنوبی افریقہ کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کی قومی ترقی کی جدوجہد میں قابل قدر تعاون  فراہم کیا ہے۔ انہوں نے نوول کرونا وائرس وبا کے دوران چین کی جانب سے ان کے ملک کی بروقت مدد کا بھی ذکر کیا۔

جنوبی افریقہ کے معروف اخبار "دی اسٹار" کے ایڈیٹر ان چیف سیفی سو مہلانگو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور چین کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہے۔