• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین جملہ حقوق کے عدالتی تحفظ کو مستحکم بنائے گا،سینئر ججتازترین

October 19, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے عدالتی  ادارے، سائنس اور ٹیکنالوجی میں زیادہ خود انحصاری اور استحکام حاصل کرنے کی ملکی کوششوں کی حمایت کے لیے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کے تحفظ کو تیز کریں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پرسپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کی نائب صدر ہی رونگ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور جینیاتی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں آئی پی آر کے تحفظ کے لیے ٹھوس قوانین متعارف کرائے جائیں گے اور اجارہ داری اور غیر منصفانہ مقابلے کے خلاف عدالتی اقدامات کو بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرمائے کی صحیح ترقی کو منظم اور رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں گی اور یہ کہ عدالتی ادارے بین الاقوامی تعاون اور تبادلوں کو بھی فروغ دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، چین نے آئی پی آر کے عدالتی تحفظ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ ہی رونگ نے کہا کہ 2013 سے اب تک مجموعی طور پر  آئی پی آر کے نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد  27لاکھ 40ہزار ہو گئی ہے،جو کہ اوسطاً 24.5 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔