بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں چین کی جیوسان سوسائٹی کی 12 قومی کانگریس اختتام پذیر ہوگئی جس میں 237 ارکان پر مشتمل نئی مرکزی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔
کانگریس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کیا۔ اس نے جیوسان سوسائٹی کی 14 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ اور جیوسان سوسائٹی کے آئین میں ایک ترمیم پر قرارداد کی منظوری دی ۔
جیوسان سوسائٹی کی 15 ویں مرکزی کمیٹی نے کانگریس کے دوران اپنا پہلا مکمل اجلاس طلب کیا جس میں وو وے ہوا کو مرکزی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ۔