بیجنگ (شِنہوا) جیانگ ژیمن اور ان کے اہلخانہ کی خواہش پر ہردلعزیز کامریڈ جیانگ ژیمن کی راکھ کو دریائے یانگسی کے دہانے پر سمندر میں بہا دیا گیا۔
جیانگ ژیمن 30 نومبر کو 96 برس کی عمر میں شنگھائی میں چل بسے تھے ،ان کی آخری رسومات 5 دسمبر کو بیجنگ میں ادا کی گئیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی اور دیگرحکام ، جیانگ کی اہلیہ وانگ یی پھنگ اور دیگر رشتہ داروں نے راکھ کو سمندر میں بہایا۔
یہ اپنے رنج وغم کے اظہار اور جیانگ کی یادوں کو زندہ رکھنے کا سب سے زیادہ قابل احترام اور باوقار طریقہ کارہے۔
جیانگ کو ایک عظیم رہنما کے طور پر سراہا گیا تھا جنہیں پوری جماعت ، فوج اور تمام نسلی گروہوں کے چینی عوام کی جا نب سے ایک عظیم مارکسسٹ ، ایک عظیم انقلابی ، سیاستدان ، فوجی حکمت عملی ساز ،سفارت کار ، ایک طویل عرصے سے آزمودہ کمیونسٹ جنگجو ، اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے عظیم مقصد کا ایک غیرمعمولی رہنما تسلیم کیا گیا تھا۔
وہ پارٹی کی مرکزی اجتماعی قیادت کی تیسری نسل کے نمائندے اور تھیو ری آف تھری رپر یزینٹیٹو کے بانی تھے۔
ایک مکمل ماد یت پسندی کے طور پر جیانگ نے اپنی راکھ کو دریائے یانگسی اور سمندر میں بہانے کی خواہش کی تھی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی بغیر کسی فوائد مادر وطن اور عوام کے لئے وقف کردی۔