بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جیانگ سو صوبائی کمیٹی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری پر رشوت ستانی کی فرد الزام عائد کردی گئی ہے۔
قومی نگراں کمیشن نے ژانگ کے مقدمے میں اپنی تحقیقات مکمل کرلی تھیں۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کی جانب سے نامزدگی کے بعد چین کے وسطی صوبہ ہوبے کی ووہان میو نسپل پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ نے مقدمہ کا جائزہ لیا۔
ووہان کی انٹر میڈ یٹ پیپلز کو رٹ میں ژانگ کے خلاف عوامی استغا ثہ شروع کیا گیا۔
فرد الزام کے مطابق ژانگ نے اپنے سابقہ عہدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو فائدے پہنچائے، اور اس کے عوض بڑی رقم اور قیمتی سامان غیرقانونی طور پر وصول کیا۔
استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حقوق بارے آگاہ کیا، تفتیش کی اور وکیل صفائی کی رائے بھی سنی۔