• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین-جارجیا فورم کا اقتصادی، تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لئے انعقادتازترین

August 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین اور جارجیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں 230 شرکا نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ فورم چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) اور جارجیا کی وزارت معیشت اور پائیدار ترقی نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔

سی سی پی آئی ٹی کے صدر رین ہونگ بن نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور جارجیا کے مڈل کوریڈور منصوبے کی اسٹریٹجک صف بندی سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور سرمایہ کاری اور دیگر کلیدی شعبوں کی بنیاد پر باہمی فوائد کے لئے مزید اعلیٰ معیار کے پلیٹ فارم لانچ کرسکتے ہیں۔

جارجیا کے  وزیر اعظم اراکلی غریباشویلی نے کہا کہ وہ جارجیا میں مزید چینی کمپنیز کی سرمایہ کاری اور تجارت ، نقل و حمل اور لاجسٹکس ، بنیادی ڈھانچے اور قابل تجدید توانائی میں وسیع تعاون کے منتظر ہیں۔

چین اور جارجیا نے حالیہ برسوں میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں ٹھوس پیش رفت کی ہے۔ چین، جارجیا کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ اور تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

یکم جنوری2018 کو چین ۔جارجیا آزاد تجارتی معاہدہ نافذ العمل ہوا۔ یہ چین اور یوریشین خطے کے کسی ملک کے درمیان دستخط ہونے والا پہلا آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔