قاہرہ (شِنہوا) امور چین کے ایک مصری ماہر نے کہا ہے کہ چین مغربی ممالک کی مذموم مہم کے باجود "جامع ترقی" اور متعدد شراکت دار ممالک کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے حصول میں کامیاب رہا ہے۔
شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹریو میں قاہرہ میں قائم عین شمس یونیورسٹی میں چینی زبان کے پروفیسر ناصر عبدالعال نے کہا کہ چین نے 40 برس قبل اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا تھا جس کے بعد اقتصادی و سماجی ترقی تیز ہوئی اور چین نے اعلیٰ شرح نمو حاصل کی۔
یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر عبداالعال نے کہا کہ چین اندرون ملک ترقیاتی کامیابی حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک ترقیاتی شراکت دار تلاش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی اقتصادی ویژن ایک منصفانہ عالمی نظام کی تشکیل کا خواہاں ہے۔اس کے لئے یہ ضروری تھا کہ چین عالمی اقتصادی اقدامات شروع کرے اور بڑے چینی معاشی اداروں کو بیرون ملک سرمایہ کاری کی ترغیب دے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی پالیسی کا محوربیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو (بی آر آئی) ہے جس کے تحت وہ اقتصادی تعاون اور بیرون ملک شراکت داروں سے باہمی طور پر مفید شراکت کے ذریعے مشترکہ ترقی کا حصول چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی آر آئی فریم ورک میں تعاون کے ثمرات بلاشبہ کئی ممالک میں سامنے آئے ہیں۔
ماہر نے مصر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ قاہرہ کے مشرق میں مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت میں ایک چینی کمپنی 20 ٹاورپر مشتمل ایک بڑا کاروباری مرکز تعمیر کررہی ہے۔
ناصر عبدالعال نے کہا کہ "بہت سی چینی کمپنیوں نے گزشتہ دس سالوں میں سویز کینال اکنامک زون، نیو ایڈمنسٹریٹو کیپیٹل، نیو العالمین سٹی اور دیگر منصوبوں سمیت مصر کے ترقیاتی عمل میں حصہ لیا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں ممالک کی طرف سے بے بنیاد اور مذموم مہم چلائی جانے کے باوجود بی آر آئی سے متعلق تعاون کے نتائج "مثبت" ہیں۔