تائی یوان(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ شنشی کے دارالحکومت تائی یوان کو روس کے دارالحکومت ماسکو سے ملانے والے ایک نئے بین الاقوامی مال بردار ریلوےروٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سروس کے افتتاح کے موقع پر55 کنٹینرز میں گاڑیوں کےپرزہ جات، آلات، لوہے کے پائپوں کو جوڑنے سے متعلقہ اشیاء اور کاولن دھات سمیت ہرقسم کے سامان سے لدی ایک مال بردار ٹرین تائی یوان کے ہوانگ ہویوان سٹیشن سے روانہ ہوئی۔
یہ ٹرین تقریباً 5ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سرحدی بندرگاہ ایرنہوٹ سے گزرتے ہوئے ماسکو پہنچے گی۔
ہوا یوان انٹرنیشنل لینڈ پورٹ کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی مینیجر وانگ شنگ ڈونگ کے مطابق شنشی صوبے میں 16 ممالک کے 40 سے زیادہ بڑے شہروں کو ملانے والے 15 باقاعدہ بین الاقوامی انٹر موڈل روٹس فعال ہیں جن کی بدولت بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت شنشی کے انضمام کو تعاون میں بدلنے کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔