• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین-یورپ مال بردار ٹرین کے رواں سال 10ہزارسفری دورے مکمل ہو گئےتازترین

August 22, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے اعداد و شمار  کے مطا بق  2022 میں چین-یورپ مال بردار ٹرین کے دوروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 دن قبل اتوار کو 10ہزار تک پہنچ گئی۔  چائنہ ریلوے کے مطابق، ٹرینیں اس سال 9لاکھ72ہزار بیس فٹ مساوی سامان لے کر روانہ ہو ئیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔  82 روٹس کے ساتھ، ٹرینیں اب یورپ کے 24 ممالک کے 200 شہروں تک پہنچتی ہیں، جو پورے یورپ کا احاطہ کرکے ایک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بناتی ہیں۔ ٹرینیں 53کیٹگریز میں 50ہزار سے زیادہ قسم کے سامان لے کرجاتی ہیں،اس میں آٹوموبائل اور پرزے، کپڑے اور لوازمات، اور اناج اور لکڑی شامل ہیں۔   چین نے مقامی ٹرانسپورٹ چینلز کو اپ گریڈ اور بیرون ملک ریلوے کے ساتھ انفراسٹرکچر کی بہتری کو مربوط کر تے ہو ئے ٹرینوں کی نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں۔