استنبول (شِنہوا) ترک یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمت گنائے نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ چین آئندہ 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں عالمی کھیلوں کی ترقی میں مزید کردار ادا کرے گا۔
سمر یونیورسٹی گیمز چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہو ں گے جس میں مجموعی طور پر 18 کھیل شامل کئے گئے ہیں۔
گنائے نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ چین حالیہ برسوں میں کھیلوں کے میدان میں کافی کامیاب رہا ہے۔ ان دنوں خصوصاً سوشل میڈیا کے اثرات کے باعث ہمیں چین کی طرف سے مسلسل (کھیلوں سے متعلق) اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ہم ان کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ وہ نہایت عمدگی سے اس کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
گنائے نے مسابقتی کھیلوں اور کھیلوں کی سائنسی وتکنیکی جہتوں میں کامیاب مطالعہ کرنے پر چین کی خصوصی طور پر تعریف کی۔
گنائے نے مزید کہا کہ ہم ترکیہ میں (ان مطالعات) پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے چین کے ساتھ تعاون کرنا خاص طور پر ان کامیابیوں سے سبق سیکھنے اور حمایت حاصل کرنےکے لئے اہم ہوگا۔
چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز کے حوالے سے گنائے نے کہا کہ یقیناً ہم نے ان کھیلوں کو ترجیح دی ہے جن میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کو تائیکوانڈو، فینسنگ، تیر اندازی اور جمناسٹک میں اچھی کارکردگی کی ز بردست امید ہے۔