بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اعلان کیا ہے کہ یورپ و ایشیائی امور کے بارے میں چینی حکومت کے خصوصی نمائندے لی ہوئی سعودی عرب کی دعوت پر یوکرین بحران سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ جائیں گے۔
وانگ نے کہا کہ چین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہے۔