بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کےبحران کے سیاسی حل کے لیے تمام فریقوں کےساتھ بات چیت اور رابطے بڑھانےمیں اپنا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھےگا۔
چینی وزارت خارجہ کےترجمان نےیہ بات چینی حکومت کےنمائندہ خصوصی برائےیوریشین امور لی ہوئی کی جدہ میں یوکرین کے معاملے پر گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بارے میں مزید معلومات طلب کرنے پربتائی۔
ترجمان نے کہا کہ 5 اگست کولی نے مدعو کیے جانے پر یوکرین کے معاملے پر اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے شہر جدہ کا دورہ کیا جہاں لی نےشریک ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت میں چین کے موقف اور تجاویز کو واضح کرنے کے علاوہ مختلف فریقوں کی آراء اور مشورے سنے اور یوکرین کے بحران کے سیاسی تصفیے کے لیے مزید مشترکہ مفاہمت کے لیے کوشش کی جبکہ اجلاس میں امن کے لیے مذاکرات کے فروغ میں چین کے مثبت کردار کو مکمل طور پر تسلیم کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ چین چار اصولوں و چار شعبوں میں مشترکہ کوششیں جاری رکھتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ تین مشاہدات کی روح کے مطابق کام جاری رکھے گا جبکہ اس کے علاوہ یوکرین کےبحران کےسیاسی حل پرچین کےموقف کی دستاویزکی بنیادپرکام اورتمام فریقوں کے ساتھ بات چیت اوررابطوں میں اضافہ کیا جائے گا اور چین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل میں اپنا کردارادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔