• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ہینان میں بین الاقوامی میرین نمائش منعقد ہو گیتازترین

November 23, 2022

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہینان کے دارالحکومت ہائیکو میں 2022 چائنہ (ہینان)  بین الاقوامی سمندری صنعتی نمائش منعقد ہو گی۔

 مقامی حکام نے بتایا ہے کہ  یہ نمائش  ہینان بین الاقوامی کنونشن اور نمائش مرکزمیں جمعرات سے اتوار تک جاری  رہے گی  ۔ 

یہ نمائش 25 ہزارمربع میٹرزعلاقے پرمحیط  ہے  جس نے شان ڈونگ، جیانگ سو اور گوانگ ڈونگ سمیت دیگر صوبوں سے 95 نمائش کنندگان کو متوجہ  کیا ہے۔

چین کی بین الاقوامی تجارت  کے فروغ  کی کونسل ،ہینان ذیلی کونسل کے نائب چیئرمین چھن ہونگ لیانگ نے کہا کہ ایکسپو میں تفریحی کشتیوں ، بین الاقوامی آبی زراعت کے جدید جہازاور جدید ماہی گیری  جیسی کئی نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی۔

چھن نے کہا کہ اس ایکسپو میں  سمندری تحفظ کو اجاگر کرتے ہوئے سائنسی طور پر پالے جانے والے مرجانوں اور ارد گرد کی آرائشی سمندری مخلوقات کی نمائش  ہوگی اور مرجان کے تحفظ، افزائش نسل اور جامع استعمال کو مقبول بنایا جائے  گا۔

اس میں 8 نمائشی علاقے قائم کیے جائیں گےجن میں آبی مصنوعات کی پروسیسنگ، سمندری چراگاہیں اور گہرے سمندر میں آبی زراعت کے ساز وسامان شامل ہیں ۔

 علاوہ ازیں ساحلی جنگلات یعنی  مینگروو کی ماحولیاتی بحالی، سمندری معیشت کی ترقی، سمندری حقوق  دانش کی ملکیت اوردیگر موضوعات پر سمٹ فورمز بھی منعقد ہوں گے۔