• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ہینان کی غیر ملکی تجارت میں پہلے8 ماہ کے دوران اضافہتازترین

September 14, 2022

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان کی غیر ملکی تجارت سال 2022 کے پہلے 8 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.4 فیصد بڑھ کر 517.56 ارب یوآن (تقریباً 75 ارب امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی ژینگ ژو کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کی برآمدات 7.5 فیصد بڑھ کر 318 ارب یوآن ہو گئی جبکہ اسکی درآمدات 9.8 فیصد بڑھ کر 199.56 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

جنوری سے اگست تک اس صوبے کی اہم برآمدی اشیاء میں موبائل فونز، محنت طلب مصنوعات، ایلومینیم کی مصنوعات اور زرعی مصنوعات شامل تھیں۔

اس عرصہ کے دوران آسیان کے ملکوں اور یورپی یونین کے ساتھ ہینان کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا۔

علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سے منسلک ملکوں کے ساتھ اس کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 16.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ اس کی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 33.3 فیصد اضافہ ہوا۔