بیجنگ (شِنہوا) چین کے 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں گھروں کی قیمتیں ستمبر کے دوران کم ہوئی ہیں۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے مطابق دیگرشہروں میں بھی گھروں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہرہوتا ہے کہ ستمبر کے دوران 70 میں سے 54 شہروں میں مکانات کی فروخت کی نئی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہو ئی جبکہ اگست میں ان شہروں کی تعداد 50 تھی۔
ان اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 61 شہروں میں گھر کی دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں کمی ہو ئی جو کہ گزشتہ ماہ اس کے مقابلے میں 56 تھی۔