بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ ایک عشرے میں اناج کی سالانہ پیداوار میں اضافے اور مستحکم مارکیٹ آپریشن سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے۔
جاری کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں پریس کانفرنس کے دوران سرکاری اناج اور ذخائر انتظامیہ کے سربراہ چھونگ لیانگ نے بتایا کہ غذائی تحفظ کی مستحکم صورتحال کے ساتھ چین اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اس کی خوراک کی فراہمی مضبوطی کے ساتھ اس کے اپنے ہاتھ میں رہے گی۔
چین میں اناج کی پیداوار 7 برس سے 65 کروڑ ٹن سے زائد رہی ہے۔