• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، غربت سے نجات بارے پلیٹ فارم پر فروخت 30 ارب یوآن سے تجاوز کرگئیتازترین

November 13, 2022

بیجنگ (شِنہوا) ملک کی غربت سے نجات پانے والی  832 کاؤنٹیز سے مصنوعات فروخت کرنے والی ایک چینی ای کامرس پلیٹ فارم کی فروخت 30 ارب یوآن (تقریباً 4.17 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے۔

چائنہ  سی او-او پی گروپ کے مطابق 31 اکتوبر تک  اس کی ویب سائٹ پر 2 لاکھ 24 ہزار  سے زیادہ زرعی مصنوعات دستیاب تھیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس پلیٹ فارم سے تقریباً 30 لاکھ دیہی خاندان مستفید ہوئے ہیں۔

اس گروپ کے مطابق  پلیٹ فارم کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے،  غربت کے خاتمے کے سلسلے میں حاصل کردہ  کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور دیہی زندگی  کے احیائے نو کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

یہ پلیٹ فارم یکم جنوری 2020 کو شروع کیا گیا جو کہ  وزارت خزانہ، وزارت زراعت اور دیہی امور، قومی  دیہی حیات نو انتظامیہ  اور آل چائنہ فیڈریشن برائے  سپلائی اینڈ مارکیٹنگ کوآپریٹوز سے رہنمائی حا صل کرتاہے۔