بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی کمپنیوں کے لیے زیادہ مارکیٹ اور قانون پرمبنی اور بین الاقوامی نوعیت کا کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور جرمنی، آسٹریلیا اور باقی ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کی ایک امید افزامنزل بنے گا۔
ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جرمن چیمبر آف کامرس اور چین-آسٹریلیا چیمبر آف کامرس کی طرف سے چین میں جرمن اور آسٹریلوی کاروباری اداروں کے درمیان کیے گئے سروے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔ رپورٹس کے مطابق،سروے میں شامل زیادہ تر کمپنیاں چینی مارکیٹ کے مواقع اور منافع پر پرامید ہیں۔
وانگ نے کہا کہ سروے کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں شامل 77 فیصد جرمن کمپنیاں اگلے پانچ سالوں میں اپنی صنعتوں میں سالانہ ترقی کی توقع رکھتی ہیں، جب کہ آسٹریلوی کمپنیوں میں سے 66 فیصد کا منصوبہ ہے کہ وہ وباسے پہلے کی سطح کی سرمایہ کاری پر واپس یا اس میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سروے میں شامل آسٹریلوی کمپنیوں میں سے 58 فیصد نے کہا کہ چین اگلے تین سالوں میں عالمی سرمایہ کاری منصوبوں کے لیے ان کی اولین ترجیحات میں ہے،اور یہ اعداد و شمار چین کے اقتصادی امکانات پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔