بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا ۔
چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران مجموعی فروخت تقریبا 1 کروڑ 87 لاکھ 70 ہزار یونٹس رہی۔
اس مدت میں چین کے کارساز اداروں کی پیداوار1 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.5 فیصد زیادہ ہے۔
صرف اگست میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہوکر تقریبا 24 لاکھ 50 ہزار یونٹس جبکہ پیداوار 3.2 فیصد گھٹ کر 24 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہ گئی۔
ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چھن شی ہوا نے ستمبر اور اکتوبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی مارکیٹ اپنے فروخت کے عروج کا آغاز کرنے والی ہے۔
تجارتی پروگرامزکے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے چھن نے کہا کہ ان پالیسی اقدامات سے رواں سال کی باقی مدت میں گاڑیوں کی مارکیٹ کو فروغ ملے گا اور کھپت میں مزید اضافہ ہوگا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ چین کی گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 25.4 فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 11 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی تھی۔