بیجنگ(شِنہوا) چین کی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ صنعت نے رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران آمدنی میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا ہے ۔
قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس ) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اگست کے عرصہ کے دوران اس شعبے میں تقریباً 57 کھرب یوآن (تقریباً802.84 ارب امریکی ڈالرز) کا کاروبار ہوا، جوکہ 3.3 فیصد زیادہ ہے۔
چا ئنہ آٹوموبائل تیار کنندگان کی ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک کی آٹوموبائل پیداوار 1 کروڑ69لاکھ 70ہزاریونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد زیادہ ہے۔
آٹوموبائل کی فروخت مجموعی طور پر1 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار یونٹس رہی، جو کہ سال 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطا بق استعمال کی ترغیب دینے والی پالیسیوں نے اگست کے دوران صنعت کے منافع کو گزشتہ سال کی نسبت 100 فیصد بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے ۔
اس شعبے کا منافع سال 2022کے پہلے 8 ماہ کےدوران گزشتہ سال کی نسبت 7.3 فیصد کم ہوا، جس میں پہلے 7 مہینوں کے دوران 7.1 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔