بیجنگ (شِنہوا) چین نے کھیلوں کے مقابلوں، فٹنس مراکز اور مقامی کمیونٹیز میں سہولیات کی فراہمی کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹنس کے لیے وسیع سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار کھیلوں کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ گاؤ ژی دان نے قومی مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گاؤنے کہا کہ 2023 میں ملک بھر میں کھیلوں کی سہولیات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا گیا اور کھیلوں کے مقامات کا فی کس رقبہ 2.89 مربع میٹر تک پہنچ گیا۔ گاؤ کے مطابق، ملک میں فٹنس ٹریلز کی مجموعی لمبائی3لاکھ 71ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی، جو 2019 کے مقابلے میں 107 فیصد زیادہ ہے۔