ریاض (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کا بھرپور حامی ہے۔
شی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں کہا ہے کہ چین ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات کے فروغ ، عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو اور عالمی تحفظ انیشی ایٹو پر عملدرآمد میں چین فلسطینی فریق کے ساتھ رابطے اور تعاون مستحکم کرنےکو تیار ہے۔